ایبٹ آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم سمیت چار منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ نواں شہر اصغر خان نے منشیات فروش زبیر سکنہ دہمتوڑ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 کلو 270 گرام ہیروین جبکہ ایس ایچ او کینٹ عبدالغفور قریشی نے کیہال میں اپنے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم فیصل کو پستول معہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور انسپکٹر طاہر سلیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم گل شیر سکنہ جھگیاں سے 02 کلو 33 گرام چرس اور عدنان سکنہ سرسید کالونی سے 04 کلو 464 گرام چرس و ایک پستول معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔