19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںہوابازی کی صنعت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے...

ہوابازی کی صنعت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے پرعزم ہیں، چیئرمین ائیر سیال مینجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔16اپریل (اے پی پی):چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے سینئر سرکاری ملازمین کے وفد کا کشمیر روڈ پکا گڑھا مرکزی آفس میں اپنی ٹیم کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اجلاس میں چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے 37 ویں مینجمنٹ کورس کے 18اور19 گریڈ کے افسران پر مشتمل وفد کو ایئرسیال کے شاندار سفر، آپریشنل سنگ میل اور مستقبل کی ترقی کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر انہوں نے ایئر لائن کے آغاز، چیلنجوں پر قابو پانے اور اس کے آغاز کے بعد سے اہم کامیابیوں کا گہرائی سے جائزہ پیش کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن سیکٹر میں بہترین کارکردگی، جدت طرازی اور شراکت کے حوالے سے ایئرسیال کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق روابط اور سروس کے معیار کو مزید بڑھانے کے لئے سٹریٹجک منصوبوں پر کام جاری ہے اور ائیر سیال کی کامیابی ہماری ٹیم کی لگن اور ہمارے مسافروں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے مصروفیات سے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی ہم آہنگی کو مزید تقویت ملے گی، ہم پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے پرعزم ہیں۔چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کو اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پورٹ، ڈرائی پورٹ اور ائیرلائن بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ منصوبے نجی شعبہ میں کامیابی سے چل رہے ہیں ۔

- Advertisement -

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پبلک پرائیویٹ پراجیکٹ کے تحت 25 سال قبل سیالکوٹ کی سڑکوں ، سیوریج اور سیوریج نالوں کی تعمیر کا کامیاب پراجیکٹ کیا جس کی ملک کے کسی اور شہر میں نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے باسی ملک کے دیگر شہروں کی نسبت زیادہ خوشحال ہیں اور یہاں کی فی کس آمدن بھی سب سے زیادہ ہےجو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔اس موقع پر وائس چیئرمین محمد عمر میر نے مزید کہا سینئر سرکاری ملازمین کے ساتھ یہ ملاقات انمول ہے، کیونکہ یہ باہمی سیکھنے اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

دورہ کرنے والے وفد نے ائیر سیال کے کاروباری ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مسابقتی چیلنجوں کے درمیان اس کی تیز رفتار ترقی کی تعریف کی۔ سیشن کا اختتام ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے ساتھ ہوا، جس سے شرکا کو ایئر لائن کے سٹریٹجک وژن کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے کا موقع ملا۔اس موقع پر ڈی ایس ؍ سی ائی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد سمرین زہرہ اور فوزیہ آفتاب کی زیر سربراہی وفد میں کوآرڈینیٹر شاہ نواز خان( پی اے اینڈ اے ایس)، زہرہ عمر(ای جی)، انصر انیس( پی سی ایس)، سنی اعظم خان( ایس جی)، شاہسوار فریال( ایس ایس)، سہیل احمد ( ایس جی)، سید فرخ محبوب( ایس جی)، عرفان نواز میمن( پی اے ایس)، طاہر حبیب چیمہ( پی اے ایس )، ملک بابر جاوید ( پی جی)، قدیر اللہ ( آئی آر ایس)، محمد عارف تحسین ( ایس جی)، سلطان محمد نواز ناصر( آئی آر ایس)، عباس سرور قریشی ( ایف ایس پی)، عابد سعید ( ایس جی)، ظاہر شاہ ( نیب)، اشفاق احمد ( نیپا)، نثار علی ( نیپا) کے علاؤہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں