ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، مصر کے کریم علی فتحی اور پاکستان کے فرحان محبوب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

81
جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کے کریم علی فتحی اور پاکستان کے فرحان محبوب سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پیر کو مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں مصر کے کریم علی فتحی نے پاکستان کے عاصم خان کو 11-9، 12-10 اور 11-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے کویت کے عمار التمیمی کو 11-5، 11-4 اور 12-10 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل مقابلے آج منگل کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، فائنل کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 16 غیر ملکی اور 8 پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔