اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل منگل کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، فائنل کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 16 غیر ملکی اور 8 پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔