شنزن ۔ 29 مئی (اے پی پی) چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے امریکی عدالت میں ہواوے کی مصنوعات پر پابندی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر نظر ثانی کیس دائر کر دیا،ہواوے نے امریکی عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اس قانون کو کالعدم قرار دیں جس کے تحت ان پر بلا وجہ پابندی عائد کی گئی ،امریکی کانگریس مارچ میں منظور کیئے گئے ان کے خلاف قانون کے لئے کوئی ایسا ثبوت نہیں پیش کر سکی جو امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہو۔ہواوے نے امریکی عدالت میں اپنے ”موشن فار سمری آف ججمنٹ “میں کہا ہے کہ کہ نہ بندوق ہے اور نہ گولی چلی ان پر تمام تر پابندی مفروضوں کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔