بیجنگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین کی موبائل ساز کمپنی ہواوے نے سمارٹ فونز سیریز کا سمارٹ فون پی۔30 پرو لمیٹڈ ایڈیشن پرل وائٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہواوے کے نئے فون کا ڈیزائن حرکت کرتے بادلوں سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے، جو اس کی لائن اپ میں ایک انتہائی حیرت انگیز اضافہ ہے۔ ہواوے کا نیا سمارٹ فون خاص ایڈیشن گفٹ باکس 128 جیبی اسٹوریج اسپیس کے ساتھ ہے جس کی کیسنگ پر سوارووسکی کرسٹل سے مزین گلیمرس ڈیزائن بنا ہوا ہے۔ اس سمارٹ فون کو 2 ہزار599 درہم کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ہواوئے پی۔30 پرولمیٹڑ ایڈیشن پی۔30 سیریز کی کامیابی اور اس کے پاورفل ہارڈویر اور بہترین خصوصیات پر ایورڈ جیتنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ہواوئے پی۔30 پرل وائٹ میں6.47 کی بڑی سکرین، فنگرپرنٹ سکینر، فیس ان لاک، پاورفل پروسیسرز، زیادہ میموری جسے خصوصیات شامل ہیں۔