ہواوے کے نو ماہ کے دوران 20کروڑ سمارٹ فونز فروخت

91

شنزن۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) چینی موبائل فون کمپنی ہواوے نے رواں سال کے پہلے نو ماہ میں دنیا بھر میں اپنے 20کروڑ سمارٹ فونز فروخت کیے۔ بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں ہواوے کمپنی نے بتایا کہ حال ہی میںانہوں نے متعدد نئے 5جی فونز متعارف کروائے ہیں اور اب توقع کی جارہی ہے کہ وہ تہہ ہوجانے والا’ فولڈ ایبل میٹ ایکس’ بھی15نومبر تک لانچ کر دیں گے۔ کمپنی کے مطابق ان کے ریونیو میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 24.4 فیصد سے 610.8 بلین یوان ( 86 بلین ڈالر) اضافہ ہوا ہے۔