ہوا بازی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ، مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

116
آج ایک سال کی کارکردگی لیکر آپ کے سامنے، آپ کے پاس اور عوام کی مہر لگوانے آئی ہوں مسلم لیگ ن کی جماعت پر،وزیر اعلیٰ پنجاب کا خطاب

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہوا بازی کے اہم شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ، ملکی معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ہفتہ کو ہوا بازی کے عالمی دن پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں، ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ا ن کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کی مدبرانہ کوششوں اور بہتر پالیسیوں کی بدولت پی آئی اے کو یورپ میں فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملی ہے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہوا بازی کے اہم شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔