ہولناک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی سامان لے کر امریکہ کی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

85
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے ہولناک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان لیکر امریکہ کی دو پروازیں جمعہ کو پاکستان پہنچ گئیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ سے دو پروازوں میں سے پہلی فلڈ ریلیف لے کر نور خان بیس راولپنڈی پہنچی۔

ترجمان کے مطابق امریکہ سے دوسری امدادی پرواز سکھر ائیرپورٹ پر اتری۔ ان پروازوں میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان موجود تھا۔ ترجمان نے امریکہ کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے۔