ہولگر رو نے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

122
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

پیرس۔2فروری (اے پی پی):ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے 20 سالہ ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی پابلو لاماس روئز کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی پابلو لاماس روئز کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ٹاپ سیڈڈ فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ سے ہوگا۔