14.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام خواتین مائیکرو انٹرپرائزز کی مالی شمولیت...

ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام خواتین مائیکرو انٹرپرائزز کی مالی شمولیت پر سیمینار

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے تعاون سے خواتین مائیکرو انٹرپرائززکی مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ’’ایڈوانسنگ اکنامک امپاورمنٹ‘‘کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا افتتاح جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندے تنکا میوکو نے کیا اور مالیاتی پالیسیوں میں صنف کو مرکزی دھارے میں لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او عامر خان نے ’’مالی شمولیت کو آگے بڑھانا: پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کے لیے ایک سٹریٹجک وژن‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

ہوم نیٹ پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر امی لیلیٰ اظہر نے پراجیکٹ کا ایک تجزیاتی جائزہ پیش کیا جبکہ جائیکا کی سینئر پروگرام منیجر نازیہ سحر نے ایف بی ایل ٹی پراجیکٹ کی معلومات کا تبادلہ کیا۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی نمائندہ خالدہ حبیب نے پہلے پینل ڈسکشن کی صدارت کی۔ اس موقع پر جائیکا پاکستان کے سینئر نمائندے یوکو کونو نے اہم معلومات کا تبادلہ کیا ا اور خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔سیمینار نے خواتین مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے مالی شمولیت اور معاشی بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کی جبکہ ہوم نیٹ پاکستان کے خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کے لیے پائیدار ترقی اور ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564759

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں