19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںہونڈا اٹلس پاکستان کا مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز

ہونڈا اٹلس پاکستان کا مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان سے مکمل تیار شدہ یونٹس کی پہلی برآمدی کھیپ ایک تاریخی سنگ میل ہے،پاکستان سے پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی جا رہی ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ہونڈا اٹلس کی لاہور میں منعقدہ برآمدی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونڈا اٹلس کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہے، پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو تیار ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ایکسپورٹ پر مبنی صنعتی ترقی ہے۔ معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ حکومت آٹو سیکٹر کو سازگار پالیسیوں سے سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ انہوں نے مقامی مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں کا رخ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577202

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں