بنکاک۔14فروری (اے پی پی):ہونڈا ایل پی جی اےاوپن گالف ٹورنامنٹ 20 فروری سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگا ۔ ایل پی جی اے ٹور کے زیر اہتمام رواں ماہ تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے چونبوری میں شیڈول گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔
ٹورنامنٹ میں میزبان گالفر پیٹی تاواتناکیت اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ۔ 72 ہولز پر کھیلے جانے والا یہ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ہونڈا ایل پی جی اےاوپن گالف ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ تھائی لینڈ میں 2006 میں کھیلا گیا تھا۔ٹورنامنٹ کے لئے 17 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم رکھی گئی ہے۔