لاہور۔5اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس میں نجی ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو افسر ارشاد بی انجم کو مہمان نوازی کی صنعت میں قابل ستائش خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہوٹل انڈسری کے فروغ سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآ سکتے ہیں،ارشاد بی انجم کی مہمان نوازی کی صنعت کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد بی انجم نے اپنے ادارے کی ترقی کے لیے دن رات محنت کی اور اسے بلندیوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔
گورنر پنجاب نے ارشاد بی انجم کے لئے نیک تمنائوں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی مہمان نوازی کی صنعت کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔چیف ایگزیکٹو افسر ارشاد بی انجم نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ محنت کے جذبے اور لگن کو اپنا شعار بنایا ہے،
محنت ایک دن ضرور رنگ لاتی ہے اور آج گورنر پنجاب نے انہیں مہمان نوازی کی صنعت میں قابل ستائش خدمات پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا جو ان کیلئے باعث فخر ہے۔