کراکس ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ونزویلا کے صدر نے آنجہانی صدر ہوگو شاویز کے نام پر امن کا عالمی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراکاس سے ہمارے نمائندے کے مطابق صدرنیکولس میدورو نے آنجہانی صدر ہوگو شاویز کے مجسمے کی رونمائی کے موقع پر، ہوگو شاویز ایوارڈ برائے امن اور عوامی یکجہتی دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ یہ انعام ہر سال ، قومی اور عالمی شخصیات کو امن کے لیے انجام دی جانے والی کوششوں کے تناظر میں دیا جائے گا۔صدر نیکولس میدورو نے کہا کہ آنجہانی صدر ہوگوشاویز کے نام سے موسوم ، امن کا پہلا عالمی ایوارڈ روس کے صدر ولادی میر پوتن کو دیا جائے گا