11 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںہچی سن پورٹس پاکستان نے بندرگاہ آپریشنز کیلئے الیکٹرک ٹرک متعارف کرا...

ہچی سن پورٹس پاکستان نے بندرگاہ آپریشنز کیلئے الیکٹرک ٹرک متعارف کرا دیئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ہچی سن پورٹس پاکستان نے بندرگاہ آپریشنز کیلئے الیکٹرک ٹرک متعارف کروائے ہیں ۔ہچی سن پورٹس پاکستان الیکٹرانک ٹرک متعارف کروا کر گہرے پانیوں میں خدمات فراہم کرنے والا پہلا کنٹینر ٹرمینل بن گیا ہے ۔ ہچی سن پورٹس پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرمینل پر خدمات کی فراہمی کیلئے پہلےمرحلہ میں 6 جدید الیکٹرک ٹرک متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ قبل ازیں ہچی سن پورٹس پاکستان الیکٹرک ربڑ ٹائرڈ جینٹری کرینز (ای آر ٹی جی سیز ) متعارف کرا چکی ہے جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو یقینی بنانا ہے۔

ہچی سن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف بزنس یونٹ سی ایس کِم نے کہا ہے کہ ہچی سن پورٹس پاکستان جدت متعارف کرانے میں ہمیشہ سرفہرست رہی ہے اور ہماری سرمایہ کاری کے رہنما اصولوں میں مثابقت اور ماحولیاتی فرائض کی ادائیگی ہمیشہ اولین ترجیحی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد بندر گاہ پر 2050 تک کاربن کے اخراج کو ختم کرنا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں بندرگاہ پر کاربن کے اخراج میں کمی کیلئے رواں سال کےوسط تک 12 مزید ای ٹرک اور پاکستان کی پہلی الیکٹرک ایمپٹی کنٹینرہینڈلر (ای – ایمپٹی ہینڈلر) بھی متعارف کروا دی جائے گی ۔ سی ایس کم نے کہا ہے کہ الیکٹرک ٹرک اور دیگر آلات سے ہم نا صرف استعداد کار میں اضافہ کو یقینی بنارہے ہیں بلکہ بندرگاہوں کے شعبہ میں نئےرجحانات بھی متعارف کروا رہے ہیں ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564418

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں