ہکلہ۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر پانی جمع ہونے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اسعد محمود

99
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور ڈی جی پاکستان پوسٹ رانا حسن اختر کی ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پوسٹل یونین سے ملاقات

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے ہکلہ۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر پانی جمع ہونے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو ۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اس حوالہ سے انکوائری کمیٹی چار دن میں رپورٹ جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پر مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں۔