ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کےخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں کیریئر کی آٹھویں ویں سنچری جڑ دی

237
Harry Brook
Harry Brook

ویلنگٹن۔6دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری جڑ دی۔

جمعہ کوبیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے جارہے 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں برطانوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک نے پہلی اننگز کیوی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اولی پاپ کے ساتھ ملکر نہ صرف پانچویں وکٹ پر 174رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

ہیری بروک نے 115گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5خوبصورت چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے انفرادی 123رنز بنائے۔ یہ ہیری بروک کے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے۔ ہیری بروک 123کے انفرادی سکور پر بد قسمتی سے رن آئوٹ ہوگئے۔