ہیری ہیلیواارا اور اینڈریاس میس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

41
سوفیا کینن ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

پیرس۔10نومبر (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے جرمن جوڑی دار اینڈریاس میس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

فاتح جوڑی نے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں یوگو بلانچیٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹیو مارٹنیو پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی ۔

اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔ فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے جرمن جوڑی دار اینڈریاس میس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوگو بلانچیٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹیو مارٹنیو پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ حریف جرمن جوڑی سے ہوگا۔