23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںہیلتھ آفس خیابانِ سرسید میں انسداد پولیو مہم کی مناسبت سے تقریب...

ہیلتھ آفس خیابانِ سرسید میں انسداد پولیو مہم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 21 اپریل (اے پی پی):محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ آفس خیابانِ سرسید راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے رورل ہیلتھ سینٹر میں پولیو مہم کا افتتاح کیا ، ان کے ہمراہ اے سی سٹی ایمان ظفر بھی موجود تھیں۔شازیہ رضوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صحت کے حوالے سے بہت کام کررہی ہیں جو قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے والدین سے کہا کہ عمر بھر کی معذوری سے بچنے کیلئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچے اس پولیو وائرس سے بچ سکیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے ورکرز کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور خیال رہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کی خوراک پینے سے رہ نہ جائے اور والدین کو پولیو سے متعلق آگاہی دیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں