برلن ۔ 18 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ وہ ہیلتھ سسٹم میں بہتری لا سکتے ہیں اور وہ اس کام میں ٹرمپ کا ساتھ دیں گے۔