ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

92

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے قائم ایسولیشن رومز کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات اور ان کی تیمارداری کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ہیروز ہیں، ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے وافر مقدار حفاظتی آلات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔