- Advertisement -
برمنگھم ۔ 25 جون(اے پی پی) ایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی وکٹ میں بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے سری لنکا کے خلاف پہلی وکٹ میں 256 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ اینڈریو سٹراﺅس اور جوناتھن ٹراﺅٹ کو حاصل ہے، دونوں بلے بازوں نے 2010ءمیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دوسری وکٹ میں 250 رنز جوڑے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9926
- Advertisement -