24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںہیلز اور روئے کی ناقابل شکست سنچریاں،انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے...

ہیلز اور روئے کی ناقابل شکست سنچریاں،انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

ہیلز اور روئے کی ناقابل شکست سنچریاں،انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا،انگلش ٹیم نے 255 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان پورا کیا،ہیلز اور روئے نے 256 رنز کی ریکارڈشراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی،روئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
برمنگھم ۔ 25 جون(اے پی پی) ایلکس ہیلز اور جیسن روئے کی ریکارڈ ساز شراکت کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم نے 255 رنز کا ہدف 34.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ہیلز اور روئے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور پہلی وکٹ میں 256 رنز کی ناقابل شکست اور ریکارڈ ساز شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ہیلز 133 اور روئے 112 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ روئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں