19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام ہفتہ یوم پاکستان کی...

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام ہفتہ یوم پاکستان کی تقاریب کا آغاز (جمعہ سے) ہو گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام ہفتہ یوم پاکستان کی تقاریب کا آغاز جمعہ سے کیا جائے گا۔ ”ہفتہ جشن آزادی“ کے نام سے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، ہیلپنگ ہینڈ اس سال یوم استقلال کی تقاریب کو خصوصی طور پر منعقد کر رہی ہے، چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں جوش و خروش کے ساتھ آزادی کے ان تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی کا دن پاکستان میں رہنے والوں کےلئے ایک خوشی کا دن ہے۔ تقاریب کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کی آزادی کی اہمیت کا احساس دلانا اور ان میںجذبہ حب الوطنی کوپروان چڑھانے کے ساتھ پاکستان کے ان عظیم راہنماﺅں کو خراج عقیدت بھی پیش کرنا ہے جن کی مسلسل لگن اور لازوال قربانیوں کی بدولت اہل پاکستان کو آزادی کی نعمت حاصل ہوئی۔ ملک بھر میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں یوم آزادی منانے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں جو کہ اہل پاکستان کی زندہ دلی کی روشن علامت ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں