ہیلیم گیس کی عالمی سطح پر کمی واقع ہو رہی ہے، جاپانی سائنسدان

98

ٹوکیو ۔ 6 نومبر (اے پی پی) جاپان کے سائنسدان کا کہنا ہے کہ عنقریب دنیا کو ہیلیم کی کمی سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے خبردار کریں گے۔ یہ گیس تحقیق ، سیمی کنڈکٹرز اور طبی آلات کی تیاری میں وسیع پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدان کا کہنا ہے کہ وہ عنقریب دنیا کو تحقیق ، سیمی کنڈکٹرز اور طبی آلات میں استعمال ہونے والی ہیلیم گیس کی کمی سے آگاہی دیں گے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ گیس آگ نہیں پکڑتی اور ٹھنڈا کرنے کے عمل کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق گیس کی کمی اس کے سب سے بڑے پیداواری ملک امریکہ کی جانب سے اپنی برآمدات میں کٹوتی کا آغاز کرنے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔