ہیلی کاپٹر کریش لینڈینگ معاملہ، جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون، فوجی عملے کی بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی دی گئی،آئی ایس پی آر

182

راولپنڈی۔ 5 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو حکومت پنجاب کے کریشن لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر اور کریو کی بازیابی کے لئے ٹیلی فون کیا ‘افغان صدر اشرف غنی نے حکومت پنجاب کے کریشن لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر اور کرو کی جلد اور بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفیٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئیٹ کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے کہا کہ حکومت پنجاب کا افغان صوبے لوگر میں حکومت پنجاب کا کریش لینڈنگ کرنے والا ہیلی کاپٹر اور کروکے عملے کو جلد اور بحفاظت بازیاب کرایا جائے ۔