ہیمبرگ ۔19جولائی (اے پی پی):جرمنی کے ٹینس سٹار ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ہیوگو گیسٹن کو شکست دی ۔
ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میزبان کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی ہیوگو گیسٹن کو 6-4، 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ، جہاں ان کا مقابلہ چین کے کھلاڑی ژانگ زیزن سے ہوگا۔