نئی دہلی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیمنگ امین کو بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اس حوالے سے گزشتہ روز ایک ای میل کے ذریعے بورڈ سے وابستہ افراد کو آگاہ کیا۔ یہ اقدام راہل جوہری کے مسعفی ہونے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے کیونکہ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سی ای او کے استفی کو قبول کر لیا تھا۔ مسٹر راہول جوہری جو بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سی ای او تھے، انہوں نے سی ای او کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اب وہ بی سی سی آئی کے ساتھ نہیں ہیں۔ جے شاہ نے کہا کہ ہم نے مسٹر ہیمنگ امین ، سی او او ، آئی پی ایل کو عبوری سی ای او مقرر کیا ہے۔ جے شاہ نے کہا کہ ہیمنگ امین نے بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لئے ایک نازک مرحلے میں اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں متعدد اہم عہدے خالی رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا، بورڈ کے عہدیدار مکمل وقت کے متبادل کی تلاش میں ہوں گے۔ جے شاہ نے مزید کہا کہ اس عمل کے بارے میں 17 جولائی کو ہونے والے ایپکس کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ جے شاہ نے کہا کہ اس سے قبل اس کام کو عملی جامہ پہنانے کےلئےکسی مشاورتی ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں، تاہم اس مرتبہ بورڈ سابقہ طریقہ کار اختیار نہیں کریگا بلکہ خود ہی کسی امیدوار کو چننے کا انتخاب کرسکتا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=206948