15.5 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومضلعی خبریںہینڈی کرافٹ کی بر آمد سے کثیر زر مبادلہ کمانے کے مواقع...

ہینڈی کرافٹ کی بر آمد سے کثیر زر مبادلہ کمانے کے مواقع میسر آئینگے

- Advertisement -

سرگودھا۔ 24 مارچ (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ آئی پی او کے تحت ہینڈی کرافٹ‘ پنک سالٹ کو ایکسپورٹ لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے جس سے ان دونوں مصنوعات کی ایکسپورٹ میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ سرگودھا کیلئے کثیر زر مبادلہ کمانے کے مواقع میسر آئینگے۔

سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی معاونت سے مختلف منصوبہ جات کو مکمل کیا جائیگا اور اس کیلئے میرے دروازے چیمبر آف کامرس کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں وہ اپنی رہائشگاہ پر ممبران چیمبر آف کامرس اور شہریوں سے گفتگو کررہے تھے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ سرگودھا میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ہینڈی کرافٹ کا ایکسپورٹ لسٹ میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں کا کاریگر ہنر کے لحاظ سے دنیا بھر میں کسی سے کم نہیں ہے اور سلانوالی ایک نئے روپ میں سامنے آنیوالا ہے اور میری کوشش ہے کہ سلانوالی میں ہینڈی کرافٹ کے حوالہ سے ایک ماڈل صنعتی یونٹ کا قیام عمل میں آئے اور یہاں کے لوگوں کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے جبکہ کوشش ہے کہ سلانوالی کو مین شاہراؤں کے ذریعے منسلک کیا جائے تاکہ یہاں کا تیار کردہ ہینڈ کرافٹ بآسانی دیگر شہروں اور بیرون ملک بھجوانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575833

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں