لندن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش کے سلامتی کے اداروں کو حزب اختلاف کے خلاف کارروائیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ اہلکار جان بوجھ کر حزب اختلاف کے کارکنوں کے گھٹنوں پر گولی مارتے ہیں۔تنظیم کی ایشیا شاخ کے سربراہ بریڈ ایڈمز کے مطابق بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے زیر حراست افراد کو قتل کرنے جیسے واقعات کو فائرنگ کے تبادلے یا کوئی اور رنگ دے کر پیش کیا جاتا ہے۔