ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ، خواتین، بچوں اور خواجہ سرائوں کے خلاف پر تشدد کےواقعات کی مذمتی قرارداد منظور

232

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نےملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے، صحت اور سماجی تحفظ کے بنیادی حقوق کی فراہمی ، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے نئے چیئرپرسن کی تقرری اور ادارے کو مکمل فعال اور خودمختار بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے 34 ویں اجلاس عام میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں خواتین، بچوں اور خواجہ سرائوں کے خلاف پر تشدد واقعات کی مذمت کی گئی۔ کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی کانوں میں کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔