27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیراہتمام "تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات" کے...

ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیراہتمام "تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (ایچ ڈی ایف) نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں "تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات” کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اسلام آباد بھر کے پرنٹ، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے 45 صحافیوں نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کو کمپین کے اہم پارٹنرز کی حمایت حاصل تھی جس سے پاکستان میں تمباکو پر قابو پانے کے لیے کثیر الجہتی عزم کو تقویت ملی۔ صحت عامہ سے وابستہ ایک ادارے کی حیثیت سے ایچ ڈی ایف مضبوط پالیسیوں کی وکالت، آگاہی بڑھانے اور تمام پاکستانیوں کے لیے صحت مند مستقبل کو فروغ دے کر کمزور طبقات کی بہتری کے لیے انتھک کام کرتا ہے خاص طور پران کے لے جو اپنی مدد نہیں کر سکتے۔
ورکشاپ کی ایک اہم بات الیکٹرانک نکوٹین ڈلیوری سسٹم (ای این ڈیز) پر ایچ ڈی ایف کی تازہ ترین رپورٹ کا باضابطہ اجراء اور پریزنٹیشن تھی، جو پاکستان میں ای سگریٹ اور اسی طرح کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کا گہرائی سے تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ رپورٹ میں نوجوانوں کو ہدف بنانے والی مارکیٹنگ کی حکمت عملی، ریگولیٹری خلا اور ان ابھرتی ہوئی نکوٹین مصنوعات سے پیدا ہونے والے ممکنہ صحت کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے ایچ ڈی ایف کے ماہرین نے شرکا کو اہم نتائج، اعداد و شمار کی بصیرت اور پالیسی سفارشات کے بارے میں بتایا جس کا مقصد ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور عوامی آگاہی مہموں کے لئے قابل اعتماد معلومات کے ساتھ صحافیوں کو بااختیار بنانا تھا۔
رپورٹ کے اجراء کے علاوہ ورکشاپ میں تمباکو پر قابو پانے کی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت پر دلچسپ تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے نکوٹین اور تمباکو کے انفرادی صحت بالخصوص نوجوانوں پر مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور ملک میں تمباکو کی مصنوعات کے بے لگام استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی بوجھ پر زور دیا۔ شرکا کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ درست اور باخبر صحافت کے ذریعے عوامی گفتگو کو تشکیل دینے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو جوابدہ بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں