37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہیٹی میں نئے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

ہیٹی میں نئے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

- Advertisement -

پورٹ اوپرنس۔ 7 جون(اے پی پی) ہیٹی میں نئے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیٹی میں گزشتہ سال ہونے والے متنازع انتخابات کے نتائج کالعدم ہونے کے بعد حکام نے صدارتی انتخابات کے انعقاد 9اکتوبر کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عبوی انتخابی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ کونسل نے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو دہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اعلان عبوری صدر نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا دوسرا مرحلہ 8جنوری کو ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں