ہیٹی میں گینگ تشدد کے متاثرین کے لیے 12 ملین امریکی ڈالر مختص

114
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ۔5اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ہیٹی میں گینگ تشدد کے متاثرین کے لیے 12 ملین امریکی ڈالر مختص کیے ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے) نے کہاکہ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے گینگ تشدد سے متاثرہ ہیٹیوں کی مدد کے لیے 12 ملین امریکی ڈالر جاری کیے ہیں۔

اس امداد کے ذریعے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ-او-پرنس میں بے گھر لوگوں اور میزبان کمیونٹیز کو خوراک، پانی، تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، اور صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی معاونت فراہم کی جائے گی۔