ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیئے ڈپٹی کمشنرکے زیر صدارت اجلاس

90
prevent heat stroke
prevent heat stroke

سبی۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ہیٹ ویو/ ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ خان کاکڑ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک ، ایگزیکٹو انجینیئر پی ایچ ای شہزادہ فرخ بلوچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد ، برائٹ سٹار ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے کوارڈینیٹر رزاق بلوچ ایس ڈی او واپڈ اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بی ایس ڈی ایس بی کے کوارڈینیٹر رزاق بلوچ نے بتایا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ تین سالوں سے نیشنل لیول پر کام کر رہا ہے ضلع سبی کیونکہ ایشیا کا گرم ترین شہر ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے مختلف نوعیت کے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مرد اور عورتوں کے لیے الگ الگ پانچ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جوکہ تلی اڈہ، بکرا منڈی، نادرا افس ، بسپ رجسٹریشن سینٹر اور ایم سی کے دفاتر کے باہر پوائنٹ ہوں گے جہاں ٹھنڈا پانی رکھا جائے گا

اس کے علاوہ 1450 ہیٹ ویو کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دو شیڈز بھی بنائے جائیں گے اس مرتبہ ہیٹ ویو کنٹیجنسی پروگریس کاآاغاز بھی کیا جا رہا ہے لوگوں میں ہیٹ ویو اور ہیٹ سٹروکس کے متعلق آگاہی سیشنز بھی فراہم کیے جائیں گے اور مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی کی نشاندہی پر بینرز اور پینافلیکس اویزاں کیے جائیں گے۔\