31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم کے نئے...

ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم کے نئے پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد حکومت کی ترجیح ہے ، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹربرائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم کے نئے پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد حکومت کی ترجیح ہے ،اگلے 10 سالوں کے لئے قومی صحت اور آبادی کی پالیسی کو حتمی شکل دینا حال ہی میں شروع کیا گیا ہے

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سروس کوریج انڈیکس میں کافی بہتری آنے کے باوجوداصل چیلنج ابھی بھی سامنے ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی صرف نصف آبادی کو صحت کی ضروری خدمات تک رسائی حاصل ہے، موجودہ شرح کے ساتھ تقریباً 13.4 ملین افراد ہر سال غربت میں داخل ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں ، پاکستان نے یو ایچ سی کے حصول کے لئے صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے حکومتی پالیسیوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کا فنانسنگ ایجنڈا بالکل موزوں ہے ،پاکستان میں صحت عامہ کے منظر نامہ کو بہتر بنانے کے لئے فوری اور ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں مستقبل کی کچھ سٹریٹجک ترجیحات میں شامل ہیں ،آئندہ 10 سال کے لئے قومی صحت اور آبادی کی پالیسی کو حتمی شکل دینا حال ہی میں شروع کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سکیورٹی پر قومی ایکشن پلان (28۔2024) کا نفاذ اورآبادی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر نظرثانی اور عملدرآمد شامل ہیں، ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم کے نئے پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد حکومت کی ترجیح ہے،جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ کمپلیکس کی تعمیر سمیت جدید ترین ہسپتالوں کی فراہمی ایک اور ترجیح ہے

انہوں نے کہا کہ یو ایچ سی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون پر طبی ماہرین اور ترقیاتی شرکت داروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں،صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ترجیح ہمارا ایجنڈا ہے ۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ صحت کی ضروری خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا چاہئے ، بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط اور یقینی بنا رہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=562555

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں