ہیڈ محمد والا کے قریب بس حادثہ،چار افراد جاں بحق،متعدد زخمی

112
ٹریفک حادثات میں کمی کےلئے عملی اقدامات کا آغاز

ملتان۔ 06 جنوری (اے پی پی):ملتان کے قریب ہیڈ محمد والا میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

پیر کو ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو بس الٹنے کی کال موصول ہوئی جس کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی تھے ۔

بس میں 28 مسافر سوار تھے، 05 افراد کو موقع پر فوری طبی امداد دی گئی جبکہ 19زخمیوں اور نعشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔