24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںہیڈ مرالہ کا سٹرکچر محفوظ رہا، تاریخی سیلابی ریلہ گزر گیا پانی...

ہیڈ مرالہ کا سٹرکچر محفوظ رہا، تاریخی سیلابی ریلہ گزر گیا پانی کی سطح نیچے جارہی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):ڈی جی پرونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کا سٹرکچر محفوظ رہا، تاریخی سیلابی ریلہ گزر گیا اور اب پانی کی سطح نیچے جارہی ہے۔ سیلابی ریلہ اب خانکی ہید ورکس سے گزر رہا ہے۔

سیلابی پانی کسی نقصان کے بغیر پنجند کے مقام پر پہنچ جائیگا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو دولاکھ 10 ہزار کیوسک یے۔ شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلہ رات 9 سے 10 بجے قریب سے گزرے گا۔شاہدرہ کے قریب ڈھائی لاکھ کیوسک کی کپیسٹی ہے جبکہ ایک لاکھ80 سے90 ہزار کیوسک پانی یہاں سے گزرے گا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر دولاکھ 45 ہزار کیوسک ہے،

- Advertisement -

توقع ہے کہ پانی کی سطح اب نیچے کی طرف آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ابتک ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ سات اضلاع میں پاکستان آرمی کی خدمات حاصل کی گئیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ نالہ ڈیک اور بسنتر میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا انخلاء کامیابی سے یقینی بنایا جارہا ہے ،تقریبا 25 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات بھی مکمل کر لے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں