ہیۃ التحریر الشام کو یورپی پابندیوں کی فہرست سے نکالنا قبل از وقت ہے، نیدر لینڈز

148

ایمسٹرڈیم ۔17دسمبر (اے پی پی):نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ کاسپر ویلڈکیمپ نے کہا ہے کہ ہیۃ التحریر الشام کو یورپی پابندیوں کی فہرست سے نکالنا قبل از وقت ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نےکہا کہ ہیۃ التحریر الشام سے پابندیاں ہٹانے کا تعلق ایک سیاسی راستہ شروع کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنانے سے ہو گا۔
شام میں روس کے اڈوں کو بند کرنا شام کی حمایت کے لئے یورپی شرائط کا حصہ ہو گا۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپی خارجہ اور سلامتی پالیسی کے افسر کایا کالس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کونسل شام کی صورت حال اور اس ملک میں تیزی سے رونما ہونے والی پیش رفت پر بات کرنے کے لیے آئندہ یورپی اجلاس سے قبل بات چیت کے لئے ایک سینئر سفارت کار کو دمشق بھیجے گی۔