اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ میں وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے تاریخی اعلان کے ساتھ اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔