چھ ستمبر 1965 ہماری عسکری تاریخ کا اہم ترین دن ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

178
Prime Minister of Azad Kashmir

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 6ستمبر 1965 کا دن ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے،اس دن پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف قومی وقار کا دفاع کیا۔

یوم دفاع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو پوری کشمیری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے

،پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قوم اور پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔