اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):یاسین ملک کی اہلیہ و چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے بھارتی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کردی۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت کی خرابی کے باوجود یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف بھوک ہڑتال کی۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے رویہ پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے ۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاسین ملک کو فرضی اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے،بھارتی سرکار نے یاسین ملک کے پاس کوئی قانونی راستہ نہیں چھوڑا،یاسین ملک نے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جب تک ہڑتال نہ کریں یا مر جائیں؟ بات نہیں سنی جاتی،میری 10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے اپنے والد سے بھوک ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی ہے،امید ہے کہ دنیا اس کشمیری بچی کی فریاد سنے گی۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کو بنیادی اور قانونی حقوق سے محروم کرنے کی بھارتی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں، اقوام عالم بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ یاسین ملک کو جلد محفوظ رہائی کو یقینی بنائے۔