اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بھارت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک پر مسلسل ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کی نمائندہ آواز سے محروم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
جمعہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ من گھڑت مقدمات سے لے کر دھوکہ دہی کے مقدمے تک، جس استثنا کے ساتھ بھارت سیاسی کارکنوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس پرانسانی حقوق کے محافظوں کو فکرمند ہونا چاہیے