میرپور ( آزاد کشمیر ) ۔ 04 جولائی (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے فرزند صعود سلطان نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر صعود سلطان نے یاسین ملک کو خراج تحسین پیش کیا اور یاسین ملک کو غیر قانونی سزا دینے پر بھارتی عدالت کی پرزور مذمت کی۔ صعود سلطان نے مشعال ملک کو آزاد کشمیرحکومت اور صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اٹھائے گیے اقدامات اور پلاننگ سے آگاہ کیا اور کہا کہ جدوجہد آزادی کے لیے یاسین ملک کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،
ان کی جلائی ہوئی شمع روشن رہے گی اور جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔