یاسین ملک ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل

128

سرینگر ۔ 9 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئر مین محمد یاسین ملک کو علاج معالجے کیلئے سرینگر سینٹرل جیل سے خیبر ہسپتال لایا گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک کو ڈاکٹرکو چیک کرانے کے فورابعد دوبارہ جیل منتقل کردیاگیا۔ واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے محمد ےاسےن ملک کو 5مارچ کو شوپیاں چھ شہریوں کے قتل عام کے خلاف لال چوک میں احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کر کے سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا تھا ۔ ان کے ہمراہ بشیر احمد کشمیری اور غلام محمد ڈار کو بھی جیل منتقل کیاگیاتھا۔