26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںیتیموں کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں...

یتیموں کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں تقریب

- Advertisement -

پشاور۔ 17 مارچ (اے پی پی):یتیموں کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور حکام کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق تقریب میں مختلف یتیم خانوں میں رہائش پذیر ایک ہزار سے زائد بچے بچیاں وزیر اعلی ہاوس پہنچے۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلی نے یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ وزیر اعلی کی طرف سے بچوں میں عید کے کپڑے اور نقد عیدی تقسیم کئے گئے ۔ وزیر اعلی تمام یتیم بچوں سے ملے اور ان میں گھل مل گئے۔ بچوں نے وزیر اعلی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

تقریب میں صوبائی کابینہ، محکمہ سماجی بہبود کے حکام، فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یتیم بچے حکومت اور ریاست کے بچے ہیں، ان کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، معاشرے کے کمزور طبقوں کی کفالت فلاحی ریاست کی خصوصیات میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت معاشرے کے کمزور اور نادار طبقوں کی کفالت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی، امن و امان، شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں