- Advertisement -
ملتان۔ 29 مارچ (اے پی پی):میونسپل کارپوریشن کے زیرِانتظام یتیم خانہ میں مقیم بچوں کی کمشنرآفس ملتان آمد ہوئی۔اس موقع پرکمشنرعامرکریم نے یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔عامرکریم خاں بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں عید کے کپڑے،جوتیاں و دیگراشیاء تقسیم کیں۔عید گفٹس کو دیکھ کربچے بے حد خوش دکھائی دئیے۔
اس موقع پرکمشنرنے کہا کہ عید کے موقع پرمعاشرے کے ہر فرد کو شامل کرنا خوشیوں کو دوبالا کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577246
- Advertisement -