17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات معطل رہے تو اسرائیل 10 دن میں...

یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات معطل رہے تو اسرائیل 10 دن میں غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کر سکتا ہے، یروشلم پوسٹ

- Advertisement -

تل ابیب۔4مارچ (اے پی پی):اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل 10 دن میں غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار ہیں اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ہے تو اسرائیل 10 دنوں میں غزہ کی پٹی میں دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

اسرائیلی حکام کے خیال میں فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ نہ ہوا تو اسرائیل تقریباً ڈیڑھ ہفتے میں غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے کان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپنی نے کہا ہے کہ اگر معاہدے میں توسیع نہ کی گئی تو اسرائیل آخری حربے کے طور پر غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے مطابق اسرائیل اس پٹی تک انسانی امداد کی رسائی کو منقطع کرنے کے علاوہ مخالف فرقی پر بتدریج دباؤ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اس کے لئے اسرائیل ایک بار پھر غزہ کے مکینوں کو شمال سے جنوب کی طرف بھیجنے کا اعلان کر سکتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو فلسطینی علاقوں کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

جنوری کے وسط میں فریقین نے مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی سے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا جو 19 جنوری کو نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کو ختم ہوا۔ 42 دنوں میں غزہ کی پٹی سے 33 یرغمالیوں کو اسرائیل واپس پہنچایا گیا جبکہ اسرائیل نے 1500 سےزیادہ فلسطینیوں کو جیلوں سے رہا کیا، جن میں سے کچھ کو فلسطینی علاقوں سے جلاوطن کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 2 مارچ کو غزہ کے لئے انسانی امدادکی فراہمی کی اجازت معطل کر دی تھی اور تمام چوکیاں بند کر دی تھیں

کیونکہ ان کے بقول مخالف فریق نے جنگ بندی میں توسیع کے لئے امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیفن وٹکوف کے منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات سے انکار پر مخالف فریق کو اضافی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل نے مذاکرات کو مزید چند دن جاری رکھنے کی ثالثوں کی درخواست پر اپنا ردعمل دیا ہے

اور اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو جلد رہا نہ کیا گیا تو غزہ جانے والے راستے بند کر دیئے جائیں گے اور جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے، ہم جنگ دوبارہ شروع کر دیں گے اور اس میں اسرائیلی فوج وہ طاقت اور طریقے اختیار کرے گی جو ہمارے دشمن نے پہلے نہیں دیکھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568585

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں