
لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،یقین ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔ جذبے،عزم اورمحنت سے ہر کام ممکن ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ختم ہونے والے سال میں پوری کوشش کی کہ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔
پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے اوراب یہ رکنے والا نہیں پاکستان کا مستقبل روشن اورتابناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سال2023 کو الوداع اورنئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا اور پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرنا ہوگی۔